ضلع پولیس کا ڈی پی او کی قیادت میں فلیگ مارچ۔

ڈی پی او محمد ظفر بزدارکی قیادت میں ضلعی پولیس نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے فلیگ مارچ۔

بہاولنگر( سیف الرحمن سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کااسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ عشرہ رحمت اللعالمینﷺکے حوالے سے فلیگ مارچ۔ ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ اوز صدر سرکل، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ایگل اسکواڈاور ریسکیو 1122کی شرکت۔ 
 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی قیادت میں ضلعی پولیس نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں اسسٹنٹ کمشنربہاولنگر بھی شریک تھے۔فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، میڈیا نمائندگان،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی شرکت کی۔فلیگ مارچ عبدالرزاق شہید پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کی اہم شاہراہوں،مقامات اور جلوسو ں کے روٹس سے ہوتاہواڈی پی او آفس میں اختتام پزیر ہوا۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دوران امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمینﷺ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دئے دی گئی ہے عوام و الناس کی جان وامال کی حفاظت کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔بہاولنگر پولیس اس ذ مہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔