قوانین کی پاسداری کیے بغیر مہذب معاشرے کا قیام ممکن نہیں ٹریفک قوانین پر عمل اور ڈرائیورنگ میں احتیاط کرنے سے حادثات میں کمی اور انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے مہر محمد اسحاق سیال
بہاولنگر (راجہ کوکب افتخار سے) قوانین کی پاسداری کیے بغیر مہذب معاشرے کا قیام ممکن نہیں ٹریفک قوانین پر عمل اور ڈرائیورنگ میں احتیاط کرنے سے حادثات میں کمی اور انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے مہر محمد اسحاق سیال۔تفصیلات کے مطابق روڈ حادثات کی روک تھام کے پیش نظر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او محمد ظفر بزدار کی ہد ایت پر عمل کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مہر محمد اسحاق سیال نے بہاولی چوک بہاولنگر میں ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے لیے عوام الناس کو آگاہی مہم کے ذریعے ایجو کیٹ کیا جا رہا ہے اور مختلف سکولوں،کالجوں،لاری اڈوں،چوکوں اور شہراؤں پرلوگوں میں لیکچر کا اہتمام کیاجا رہا ہے جس میں طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ شہریوں اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے بتایا گیا ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مہر محمد اسحاق سیال نے بہاولی چوک میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کر تے ہوئے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اس مو قع پر انہوں نے سلوموونگ گنے کی ٹرالیوں،گد ھا گاڑیوں اور رکشا جات پر ریفلکٹر ز لگائے۔ریفلکٹرز لگانے کا مقصد حادثات کو روکنا ہے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرمہر محمد اسحاق سیال نے مزید کہا کہ ون ویلنگ ایک انتہائی خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے اپنے بچوں اور دوستوں کو سختی سے روکیں۔ مو ٹر سا یکل سوار ہیلمنٹ کا استعمال کریں جو کہ آپکی زند گی کا ضامن ہے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مہر محمد اسحاق سیال نے انچارج ٹریفک ایجو کیشن محمد اعظم وٹو کو ہد ایت کی کہ ٹریفک قوانین آگا ہی کے حوالے سے ضلع بھر میں مختلف لاری اڈوں،چوکوں،سکولوں اور کا لجوں میں ڈرائیوروں شہریوں اور سٹوڈنٹس میں شعو ر اجا گر کر نے عمل کو مزید تیز کریں اور تمام ٹرانسپورٹ پر ریلفکٹر ز لگائیں تاکہ شا ہر اؤں پر پیش آنے والے حاد ثات کی شر ح کو کم کیا جا سکے۔