الخدمت فاؤنڈیشن کی تکریم اساتذہ کی تقریب۔ منعقد ہوئی۔ اساتذہ کو شیلڈز دی گئیں۔شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون صاحب کا خصوصی بیان

الخدمت فاؤنڈیشن کی تکریم اساتذہ کی تقریب۔  منعقد ہوئی۔ اساتذہ کو شیلڈز دی گئیں۔شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون صاحب کا خصوصی بیان

بھاول نگر ( سیف الرحمن سے) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تکریم اساتذہ کے سلسلے میں کالج ہال میں شان دار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمانان خصوصی اساتذہ کرام تھے جن کو شیلڈ پیش کی گئیں یہ اساتذہ کرام پانچ سو سے زائد افراد شہر کے ایک سروے کے زریعے منتخب کیے گئے 
تقریب کی صدارت پروفیسر شفیق احمد صاحب سرپرست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن نے کی مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون صاحب تھے انہوں نے اپنے خطاب میں اساتذہ عظمت اور ان کے کردار اور تعلیمات نبوی کی روشنی میں مثالی استاد کے بارے بیان کیا 
ایڈیشنل آڈیٹر جنرل پاکستان محمود لطیف ایجو کیر اکیڈمی سے راؤ آصف عباد نے اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور علم حقیقی سے دوری پہ تشویش کا اظہار کیا ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن بھاول نگر عرفان احمد بھٹی نے الخدمت فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں پہ روشنی ڈالی اور بتایا کہ ضلع بھر میں دو سو یتیم بچوں تک ماہانہ سکالر شپ پہنچانا ہمارا ہدف ہے اور اس ؤقت ہم پچاسی طلبہ کو سکالر شپ دے رہے ہیں 
ضلع بھر میں تین سو سے زیادہ ہینڈ پمپ اور تین واٹر پلانٹ نصب کردیے گیے ہیں 
الخدمت لیبارٹری ہاروں آباد میں مکمل ہو چکی ہے اور جلدی بھاول نگر شہر میں آغاز ہوگا 
تقریب میں عام شہریوں اساتذہ کرام کے علاوہ سابق تحصیل نائب ناظم شاہد الزماں ایڈوکیٹ ڈاکٹر میجر یوسف منچن آباد سے سماجی سیاسی رہنما میاں محمد ابرار پراچہ نے شرکت کی 
ان اساتذہ کرام کو شیلڈ پیش کی گئیں 
نذرمحمد 
ایوب صابر 
ملک محمد امین 
علی شیر 
خالد مقبول وٹو 
رانا محمد شریف 
ملک ضیا احمد 
اصغر علی ساقی 
نذیر احمد 
منیر شاذ 
حبیب اللہ خان 
ملک عزیز الرحمن 
حسین احمد
محمد اختر مسلہ
پروفیسر محمد اسماعیل 
پروفیسر محمد احمد شاہ 
پروفیسر شفیق احمد 
پروفیسر سلیم اکرم 
پروفیسر رانا اسلم 
پروفیسر الطاف خان پروفیسر لیاقت علی 
پروفیسر محمد اجمل 
پروفیسر یوسف علی 
پروفیسر راؤ صبغت اللہ 
پروفیسر محمد احمد خان 
پروفیسر نصراللہ خان 
پروفیسر عابد پرویز ہمایوں 
پروفیسر محمد اختر پراچہ