بہاولنگر کے نواحی گاؤں بنگلہ کاٹ شیر محمد کے طالب علم کے میٹرک میں 1098/1100 نمبر۔ والدین اور اہل علاقہ خوش۔

 بہاولنگر کےنواحی گاؤں بنگلہ کاٹ شیر محمد کے طالب علم کے میٹرک میں 1098/1100 نمبر۔ والدین اور اہل علاقہ خوش۔


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے)  بہاولنگر نواحی گاؤں بنگلہ کاٹ شیر محمد کے رہائشی طالب علم نے میٹرک کے امتحان میں 1098 نمبر حاصل کر لیے۔محمد عمیر ولد محمد ذوالفقار

میٹرک میں بہاولپور بورڈ میں 1098/1100 نمبر حاصل کئے ہیں۔ طالب علم

بہاولنگر کے نواحی گاؤں بنگلہ کاٹ شیر محمد کا رہائشی ہے۔ رزلٹ کی خبر سنتے ہی اہل علاقہ و رشتہ دار مبارکباد دینے طالب علم کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر خدمت کمیٹی اڈہ گجیانی کے فنانس سیکرٹری حاجی محمد افضال چوہان نے طالب علم محمد عمیر اور اسکے والد ملک ذوالفقار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچے نے اپنی محنت کے بل بوتے پر ناصرف اپنے والدین بلکہ اہل علاقہ کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ہے۔ محمد عمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی کامیابی میں والدین کی دعاؤں کے ساتھ اساتذہ کی محنت اور بہترین راہنمائی کا کردار ہے۔ محمد عمیر نے ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔