خاتون کےہاں سات بچوں کی پیدائش۔ خاتون پہلے ہی دو بچوں کی ماں ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) خاتون کے سات بچوں کی پیدائش۔ خاتون پہلے ہی دو بچوں کی ماں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ایک نجی ہسپتال میں خاتون نے سات بچوں کو جنم دیا ہے۔ نئے پیدا بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔ خاتون اس سے پہلے بھی دو بچوں کی ماں ہے۔ وزیر صحت کے پی کے تیمور خان جھگڑا نے ٹویٹ کر کے والدین کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر صحت کے بقول صحت کارڈ کی مہربانی سے یہ ڈیلیوری ممکن ہوئی ہے۔