ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت اجلاس. محکمہ ہیلتھ، تعمیراتی کاموں، پولیو، ڈینگی اور کرونا کے متعلق صورتحال کے بارے بریفنگ دی گئی
بہاول نگر ( طاہر کریم خان سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جسمیں محکمہ ہیلتھ، تعمیراتی کاموں، پولیو، ڈینگی اور کرونا کے متعلق صورتحال کے بارے بریفنگ دی گئی.اجلاس میں تعمیراتی محکموں کے افسران، سی او ہیلتھ بہاولنگر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے سی او ہیلتھ نے مریضوں کے علاج معالجہ اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں. انہوں نے کہا آنے والے مریضوں کو اچھے اخلاق سےپیش آیا جائے اور انہیں بہترین طبی سہولیات دی جائیں. انہوں نے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے نیز ڈینگی سے محفوظ رکھنے کےلئے موثر انداز میں کام کیا جائے.
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سی او ایجوکیشن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں جاری تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں. انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو بہتر ماحول اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں. ڈپٹی کمشنر نے کہا بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائےم