بہاولنگر پولیس کےزیر اہتمام محفل میلاد۔ ڈی پی او سمیت شہر کی اہم شخصیات کی شرکت۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) بہاولنگر پولیس کےزیر اہتمام محفل میلاد۔ ڈی پی او سمیت شہر کی اہم شخصیات کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس کے زیر اہتمام محفل میلاد تھانہ سٹی بی ڈویثرن بہاولنگر میں ہوئی۔ محفل میلاد کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار تھے۔ ضلع پولیس کے افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسکے علاوہ معززین شہر ، انجمن تاجران کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی محفل میں شریک ہوئے۔ جامعہ رضائے مصطفٰی بہاولنگر کے مہتمم صاحبزادہ عبدالرسول اور معروف عالم دین حضرت مولانا فضل الرحمان مسلہ صاحب نے خصوصی شرکت کی۔