اسلامیہ یونیورسٹی فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج۔ طلباء کی احتجاجی ریلی

اسلامیہ یونیورسٹی فیسوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج۔ طلباء کی احتجاجی ریلی

بہاول نگر( سیف الرحمن سے)یونیورسٹی فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج۔ اسلامیہ یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباٗ کی احتجاجی ریلی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمیعت طلبہ کے زیر اہتمام یونیورسٹی فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے مذمتی پلے کارڈز،بینرز اٹھا کر نعرے بازی کرتے ہوئے سٹی چوک سے منچن آباد چوک تک احتجاجی مارچ کیا فیسوں میں اضافہ فی الفورواپس لیا جائے،مظاہرین کا مطالبہ