جنگلات کا فروغ وقت کا اہم تقاضہ ہے پودوں سے ماحول صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب رہتا ہے. ڈپٹی کمشنر
بہاول نگر ( طاہر کریم خان سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اپنے دفتر کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی. اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران نے جنگلات کے فروغ اور شجر کاری مہم بارے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کے جنگلات کی معاشرہ میں بہت اہمیت ہے جنگلات کا فروغ وقت کا اہم تقاضہ ہے پودوں سے ماحول صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب رہتا ہے . ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجرہ کاری کا مقصد اس وقت حاصل ہو گا جب پودوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت اور آبیاری پر بھر پور توجہ دی جائے ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی پر پودے لگائے جائیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ شجر کاری کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں. محکمہ جنگلات کے افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر شجر کاری مہم کے دوران 719000 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا جنمیں سے618107 پودے لگائے جا چکے ہیں. بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فوڈ کے افسران کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری امور بہتر انداز میں انجام دئیے جائیں اور گندم کے اسٹاک کی نگہداشت درست طریقہ سےکی جائے. انہوں نے کہا کہ گندم کے گوداموں کی حفاظت کی جائے گوداموں کی دیواروں کی نگہداشت کی جائے اور ایسے گودام جو درست حالت میں نہ ہیں اس کی محکمہ کو رپورٹ دی جائے