منچن آباد پولیس کی عادی منشیات فروش محمد فیاض کے خلاف بروقت کاروائی، چرس برآمد۔

منچن آباد پولیس کی عادی منشیات فروش محمد فیاض کے خلاف بروقت کاروائی،قبضہ سے 1کلو 400گرام چرس برآمد۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ منچن آباد پولیس کی عادی منشیات فروش محمد فیاض کے خلاف بروقت کاروائی،قبضہ سے 1کلو 400گرام چرس برآمد۔
 تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔ایس ایچ اوتھانہ منچن آبادمحمد عاطف کی سربراہی میں محمد ایوب سب انسپکٹر نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فیاض کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 1کلو400 گرام چرس برآمد ہوئی ۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ایس ایچ اوکا اس موقع پر کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی صورت میں زہر سپلائی کر رہے ہیں منشیات ہماری نوجوان نسل کی خاموش قاتل ہے عوام کو چاہیے کے ایسے جرائم پیشہ افرادسے متعلق 15 یا متعلقہ تھانہ میں اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔