نواز شریف کو ویکسین لگانے والے قانون کے شکنجے میں

 نواز شریف کو ویکسین لگانے والے قانون کے شکنجے میں




نواز شریف کو ویکسین لگانے والے قانون کے شکنجے میں۔ نارووال سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے دو اہلکار پولیس نے گرفتار کر لیے۔ عالمی وبا کرونا کی ویکسین لگانے کے سلسلے میں مک بھر میں جعل سازی جاری ہے۔ مگر جعل سازی کی انتہا اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو لاہور کے ایک ہسپتال میں کرونا کی ویکسین لگا کر کمپیوٹر میں اندراج کر دیا گیا۔ میڈیا کی نشاندہی پر پنجاب حکومت اور اس کے ترجمانوں نے خوب اچھل کود کی مگر فراڈ پکڑے جانے پر نظام کو ٹھیک کرنے کی بجائے نچلے درجے کے ملازمین کو معطل کر کے حکومت پنجاب خاموش ہو گئی۔
مگر جعلی ویکسین لگانے کا عمل نا رک سکا۔ محکمہ صحت کی پہلے سے بھی بڑی نااہلی اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کے شہر نارووال کے ایک ہسپتال میں میاں نواز شریف کو ویکسین کی دوسری دوز بھی لگا دی گئی۔
میڈیا کی نشاندہی پر حکومت پنجاب ایک بار پھر حرکت میں آئی اور ویکسین کا جعلی اندراج کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر خاص ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔