پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپس فیس بک, واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپس فیس بک, واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند۔ فیس بک انتظامیہ کے مطابق فنی خرابی کو جلد ہی ٹھیک کر لیا جائے گا۔ دنیا بھر میں صارفین پریشانی کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپس فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام فنی خرابی کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔ فیس بک انتظامیہ نے سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر کے ذریعے فنی خرابی جلد ٹھیک کرنے کا کہا ہے۔ فیس بک انتظامیہ نے خرابی کی وجہ سے صارفین کو پیش آنے والی پریشانی پر صارفین سے معذرت کی ہے۔