وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر ضلع پولیس کی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر ضلع پولیس کی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری۔


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر ضلع پولیس کی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے حکم پر کل بروز جمعہ المبارک ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کل جامع مسجد چک ہوتیانہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔ ایس پی انویسٹیگیشن فاروق انور کمیانہ بلدیہ منچن آباد کے لان میں کھلی کچہری لگائیں گے جبکہ ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں اہم مقامات پر کھلی کچہریاں لگائیں گے۔صدر سرکل میں کھلی کچہری تھانہ صدر بہاولنگر، ایس ڈی پی او ہارون آباد اڈا ہیڈ سیون آر، ایس ڈی پی او فورٹ عباس تھانہ کھچی والا، ایس ڈی پی او چشتیاں جامع مسجد عثمانیہ بلدیہ کالونی اور ایس ڈی پی او منچن آباد جامعہ دارالعلوم فدائی شاہ چوک میں کھلی کچہری لگائیں گے۔