ہمیں کرکٹ اکانومی کو مضبوط بنانا ہے۔ رمیز راجہ

 ہمیں کرکٹ اکانومی کو مضبوط بنانا ہے۔ رمیز راجہ



پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کرکٹ اکانومی کو مضبوط بنانا ہے۔ کیونکہ مضبوط کرکٹ مضبوط اکانومی پر منحصر ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ نے کراچی میں تاجر کمیونٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تاجر برادری کلب اور سکول لیول پر کرکٹ کو مضبوط کرنے میں معاونت کرے گی۔

رمیز راجہ نے آخر میں کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ میں بہتری لانے کے لیے اپنے طویل مدتی اور قلیل مدتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں