پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیچرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیچرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے 



پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیچرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ طلبہ مختلف انداز میں اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرنے اور انکی خدمات پر انہیں سلام پیش کرنے کے لیے عالمی ٹیچرز ڈے منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی ہر سال 5 اکتوبر کو سلام ٹیچر ڈے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر تقاریب کا اہتمام ہوتا ہے جن میں اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔