اتباع سنت پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون

شفاعت رسول سے کوئی مستغنی نہیں ، اتباع سنت پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر میں عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تمام مسالک کے افراد سمیت ہزاروں افراد کی شرکت، شفاعت رسول سے کوئی مستغنی نہیں ، اتباع سنت پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور روحانی پیشوا شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کامیاب زندگی کے لئے اسوہ حسنہ پر عمل کیا جائے ، ہر لمحہ اور گھڑی نبی کریم کی سنتوں پر زندگی کو گزارا جائے اس موقع پر سابق تحصیل ناظم سید احمد ندیم زمان شاہ، تمام مسالک کے زمہ داران ، ممبران امن کمیٹی، سابق کونسلر  مبارک علی ، عمران محبوب شیخ ،حاجی سہیل قریشی ، علما کرام ،وکلا ، ڈاکٹرز ،انجمن تاجران کے زمہ داران بھی موجود تھے تمام شرکاء کے اعزاز میں خانقاہ اشرفیہ اختریہ کی جانب سے پرتکلف لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔