کم وسائل کے باوجود ایشین ٹیبل چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیبل ٹینس کوچ

 حکومت ٹیبل ٹینس پر توجہ دے تو اس کھیل کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ قومی ٹیبل ٹینس کوچ کی میڈیا سے گفتگو



بہاولنگر(بیورو رپورٹ)ٹیبل ٹینس کے قومی کوچ کا شاندار استقبال۔سید متین احمد شاہ کا بہاولنگر پہنچنے پر محکمہ سپورٹس کے افسران اور کھلاڑیوں نے استقبال کیااس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسریاسمین اختر ،تحصیل سپورٹس آفیسر میڈیم عظمی بشیر۔سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر رانا مسعود،کوچ وکیل رحمانی،نیشنل چیمپین اسداللہ بھٹی،سینیئر پلییئرز مہران خلیل،عاقب خورشید،محمد اکرام(پاکستان آرمی)،اعظم طاہر،حافظ فیاض بھی موجود تھےسید متین احمد شاہ کی نگرانی میں قومی ٹیبل ٹینس کی ٹیم نے قطر میں ہونے ایشین چمپئن شپ میں شرکت کی تھی سید متین احمد شاہ نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ کم وسائل کے باوجود ایشین ٹیبل چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ٹیم میں شامل رمیز خان،فہد خواجہ،اور نیشنل چیمپین شاہ خان،صنم یاسین ،حور فاطمہ،اور پرنیہ خان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیااس موقع پر میں صدر عرفان اللہ خان، سیکرٹری امبر بشیر، توقیر مہاجراور عامر ملک پاکستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ہماری ٹیم کو سپورٹ کیابہاولنگر میں اپنے شاندار استقبال پرسپورٹس کے تمام افسران اور کھلاڑیوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں بہاولنگر کے کھلاڑیوں نے ٹیبل ٹینس کے میدان میں ہمیشہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اگر حکومت ٹیبل ٹینس پر خصوصی توجہ دے تو اس کھیل کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے آخر میں سید متین احمد شاہ قومی کوچ نے کھلاڑیوں کو کھیل کے ٹپس بھی بتاۓ