دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پولیو کا عالمی دن منایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں تقریب۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نےسرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

 دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پولیو کا عالمی دن منایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں تقریب۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نےسرٹیفکیٹ تقسیم کیے

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پولیو کا عالمی دن منایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں تقریب۔ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح آج 24 اکتوبر کو پولیو کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ہال میں سیمینار ہوا۔ پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے افراد کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے سرٹیفکیٹ دئیے۔ سرٹیفکیٹ وصول کرنے والوں میں محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر کے صدر عمران وٹو بھی شامل تھے۔