جلی روٹی قسط 4
ماں کالج کے قریب تو مکانوں کے کرائے آسمان سے باتیں کرتے ہیں بہتر ہے دور کہیں سستا سا مکان۔۔۔
نہیں بیٹے دور مکان لینے سے تمہارے ذرائع آمد و رفت کے اخراجات زیادہ پڑیں گے اور اوپر سے وقت بھی آنے جانے میں سرف ہو گا چلو میں تمہارے ساتھ چلتی ہوں تا کہ کسی موزوں جگہ کا انتخاب باہمی طور کر لیا جائے ۔۔ ہائے
کیا ہوا دادی جان دوسری ٹانگ دبانے کا خیال ہی نہیں رہا کہانی میں اسقدر ڈوب گیا تھا کہ ایک ہی ٹانگ دباتا رہا پیاس لگی ہوتو پانی لاوں
ہاں بیٹا تم پانی لاومیں اتنے میں پانسہ بدل لیتی ہوں، اظہر جلدی میں پیچھے مڑ مڑ کے دیکھتا بھی جا رہا تھا کہ دادی اماں کہیں سو ہی نہ جائیں
اظہر پانی کا گلاس دادی اماں کے ہاتھ میں تھمائے اک ٹک دیکھے بھی جا رہا تھا کہ دادی نے ماں بیٹے کے سفر کو قریب تر کرتے ہوئے شہر کی گلیوںمیں پہنچا دیا ۔ پوچھ گچھ کی محنت کارگر ثابت ہوئی اور کالج سے چند قدم کی مسافت پہ ایک افضل کی ماں نے بڑے اعتماد سے جواب دیا کہ کرایہ دینا تو پڑے گاکیوں نہ یکبارگی ادا کرکے بوجھ ہلکاکر لیا جائے لیکن آپ پانچ سال تک ہمیں اس مکان سے لامکاں نہیں کرئیں گے اور اس کے لئے ہم پانچ سال کا کرایہ بھی یک مشت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔۔
ایک بات تو بتائیں آپ کو یقین ہے کہ آپ کا بیٹا پانچ سال میں اپنا کورس مکمل کر لے گا مالک مکان کرایہ نامہ پہ دستخط کرتے ہوئے پوچھ بیٹھا
اپنے خون پہ مجھے مکمل بھروسہ ہے کے ساتھ ہی ماں بیٹا مکان کی چابی لے کر واپس گاوں لوٹ آئے
پھر کیا ہوا دادی اماں ؟
ٹھہرو بیٹا اظہر نہ جانے آجکل سر میں خارش کیوں ہونے لگی ہے کل دھوپ نکلتے ہی سر کی مالش کرواوں گی
پریشان نہ ہوں دادی اماںکل آپ کے سر میں تیل لگا کے خوب مالش کروں گا ۔
جیتے رہو بیٹا تم اپنی پڑھائی پہ دھیان دینا
جیسے افضل ڈاکٹر بنا تم بھی بننا۔
وہ کیسے ڈاکٹر بنا دادی اماں ؟
وہ دوسرے دن اپنے ہمراہ گھر گرہستی کا کچھ سامان باندھ کر جب چلنے لگا تو ماں نے کہا کہ بیٹا اپنے کمرے میں تنہا رہنا ، کھانا خود بنانا ، کسی کے گھر کا نہ کھانا اور جب روٹی بنانے لگو تو جلی روٹی کا پارچہ ہر روز اکٹھا کرکے رکھنا اور جب چاول پکاو تو اسکی کھرچن میں سے چند دانے دھوپ میں سکھا کر دونوں چیزیں جمع کرکے ہر تین ماہ بعد جب تم گاوں آو تو یہ سامان اپنے ہمراہ لے آنا یہ میرے دل کے درد کی دوائی بنانے کے کام آئے گا دیکھو بھولنا نہیں یہ میرے دل کے درد کےلئے بہترین نسخہ ہو گا ۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔