مشہور ٹی وی پروگرام سر عام کے میزبان اقرار الحسن سید نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آئے واقعہ کیس میں گرفتار ملزمان سے پیسوں کے مطالبہ والی لیک کال کےبعد عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی۔




 اقرار الحسن  سید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ 

"

‏میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے عائشہ اکرام کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودےبازی شروع کردی۔ خدائے واحد کی قسم یہ ضد نہیں تھی، میں حقیقتاً سوچتا تھا کہ عائشہ کے ساتھ غلط ہوا اور اس کا ساتھ دینا چاہئے لیکن اس نے تو اپنی عزت ہی بیچ دی"

سوشل میڈیا صارفین کا اس ٹوئٹ کے جواب میں ملا جلا ردعمل آیا ہے۔