تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں چار سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش۔ڈی پی او کے نوٹس لینے پر فوری مقدمہ درج۔ ملزم گرفتار۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) آسمان گرا نا زمین پھٹی۔ چار سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش۔ مقدمہ درج۔ ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ میں گلی میں کھیلتی 4 سالہ بچی کو جنسی درندہ اللہ دتہ نامی ورغلا کر اپنے گھر لے گیا۔ بچی کے ساتھ کھیلنے والے بچوں کے شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہو گئے۔ ملزم لوگوں کو دیکھ کر بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف آئی آر درج کروائی۔ ڈی پی او بہاولنگر کے حکم پر پولیس ایکشن میں آئی اور درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان ضلع پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نے کہا ہے کہ
درندہ صفت ملزم کو قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔