اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو کہ بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں۔ عبدالجبار گھر اے ڈی سی جی بہاولنگر

 اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو کہ بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں۔ عبدالجبار گجر اے ڈی سی جی بہاولنگر

بہاول نگر (سیف الرحمن سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) عبدالجبار گجر نے کہا ہے کہ  اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو کہ بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں اور اپنی محنت کی کمائی سے ترسیلات زر بھجواتے ہیں اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔  یہ بات انہوں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ضلعی اوورسیز کمیٹی کے چئیرمین مبشر زمان شاہ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کے کرتے ہوئے کہی جس میں فوکل پرسن اوورسیز کمیٹی مسز امامہ اعجاز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) عبدالجبار گجر    اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی169شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے  136 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے.