تھانہ صدر ہارون آباد میں تیزاب گردی کے معاملے کا ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لے لیا۔ ایف آئی آر درج۔ ملزم گرفتار۔

 تھانہ صدر ہارون آباد میں تیزاب گردی کے معاملے کا ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لے لیا۔ ایف آئی آر درج۔ ملزم گرفتار۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ صدر ہارون آباد میں تیزاب گردی  کے معاملے کا ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لے لیا۔ ایف آئی آر درج۔ ملزم گرفتار۔

 تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تھانہ صدر کی حدود میں تیزاب پھینک کر ایک شہری کو مضروب کرنے کا ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او کے حکم پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

 ترجمان پولیس کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتےہی ڈی پی او نےملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی اور پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

بہاولنگر پولیس کے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ڈی پی او نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ڈی پی او نے مضروب کے ورثاء سے بات کی  اور خیریت دریافت کی۔

ڈی پی او کی مضروب کے ورثا ء کو انصاف کی یقین دہانی،انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے  اور ملزم کو قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔