Ads

کرپشن پر کوئ معافی نہیں ملے گی۔ہمارا اولین مقصد عوام کی آسانی اور مسائل کو حل کرنا ہے۔ آر پی او بہاولپور

 کرپشن پر کوئ معافی نہیں ملے گی۔ہمارا اولین مقصد عوام کی آسانی اور مسائل کو حل کرنا ہے۔ آر پی او بہاولپور

بہاولپور(بیورو رپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور، ڈی آئ جی شیر اکبر کی ریجن بھر کے ڈی پی اوز سے اپنے دفتر میں میٹنگ۔ 

تفصیلات کے مطابق آر پی او آفس بہاولپور میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز نے اپنے اپنے ضلع کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے، سیکیورٹی و کرائم کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ آر پی او شیر اکبر نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کا مقصد ریجن کے اضلاع میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ ہم سپاہی سے لیکر آر پی او تک ایک ٹیم ہیں اور، ٹیم کے ہر ممبر کو کام کرنا ہوگا جس سے بہترین رزلٹ حاصل ہونگے۔ آر پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جاری کھلی کچہری کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے اور تحصیل ھیڈ کوارٹرز میں انعقاد کچہری شروع کریں۔ایس ایچ اوز کو ہدایت کریں کہ وہ مقرر کردہ اوقات میں عوام کی شکایات کے ازالہ کیلئے اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔ آپ میرا پیغام عام کردیں کہ کرپشن پر کوئ معافی نہیں دونگا۔ ہمارا اولین مقصد عوام کی آسانی اور مسائل کو حل کرنا ہے۔ آر پی او نے مزید کہا کہ مساجد، دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر کڑی نظر رکھیں۔سنگین نوعیت کے کیسز پر خاص توجہ دیں، جرائم برخلاف مال میں ٹریسنگ کو بہتر بنائیں، اشتہاری ملزمان، منشیات فروش اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اپنے اضلاع کو معاشرتی برائیوں سے پاک کریں۔ عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاران کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں،ان کی جانب سے ویلفیئر کیسز کو جلد از جلد مکمل کریں اور ان کے جائز مسائل کو اپنی ذات سے منسلک سمجھیں۔ حکومت کی جانب سے پانی وبجلی چوری کیخلاف مہم میں دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور قانون کے مطابق کاروائی کریں۔ میٹنگ میں ڈی پی او بہاولپور محمد فیصل کامران، ڈی پی او رحیم یار خاں علی ضیاء،  ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار، ایس پی لیگل خان محمد، اے ڈی آئی جی کاشف عبداللہ و دیگر سٹاف افسر بھی موجود تھے۔