ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں محکمہ ہیلتھ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے اشتراک سے کیمپ قائم کیا گیا جہاں 9 ماہ سے15 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے قومی مہم کا افتتاح کیا۔

 خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا بہاولنگر ضلع میں افتتاح۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں محکمہ ہیلتھ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے اشتراک سے کیمپ قائم کیا گیا جہاں 9 ماہ سے15 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے اس قومی مہم کا افتتاح کیا۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے ) خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا بہاولنگر ضلع میں افتتاح۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں محکمہ ہیلتھ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے اشتراک سے کیمپ قائم کیا گیا جہاں 9 ماہ سے15 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے اس قومی مہم کا افتتاح کیا۔اسسٹنٹ کمشنر، سی ای او ہیلتھ، محکمہ صحت کے افسران و پیرا میڈیکل سٹاف،جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ضلعی کوآرڈینیٹر عمران وٹو اور جہانداد سوسائٹی کی فیلڈ ٹیم کے سوشل موبلائزر، والدین اور بچے اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اپنے خطاب میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں. ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 15نومبر سے27نومبر تک شروع ہونے والی خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم میں بچوں کو قریب ترین عارضی ویکسی نیشن سنٹرز، سکول یا سرکاری مراکز صحت میں مفت حفاظتی ٹیکہ جات لگا ئے جائیں.محکمہ ہیلتھ کے افسر نےا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر ضلع میں 9 ماہ سے15 سال تک کی عمر کے 12 لاکھ 56ہزار سے زائد بچوں کو اس مہم کے دوران میزل اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔علاوہ ازیں اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میزل اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ضلع بھر میں فکسڈ پوائنٹ 154اور808آؤٹ ریچ ٹیمیں فیلڈ میں فعال ہیں۔