ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے دیہی مرکز مال موضع موسیٰ بھوتہ کا دورہ۔ ڈیجیٹل گردآوری کی موبائل ایپ کے ذریعہ فصلات کی پڑتال۔ عوام کی شکایات سنیں۔

 ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے دیہی مرکز مال موضع موسیٰ بھوتہ کا دورہ۔ ڈیجیٹل گردآوری کی موبائل ایپ کے ذریعہ فصلات کی پڑتال۔ عوام کی شکایات سنیں۔

بہاولنگر (طاہر کریم خان سے) سینئر ممبر بورڈ اف ریونیو پنجاب لاہور کی ہدایت پر ڈپٹی کمشر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے دیہی مرکز مال موضع موسیٰ بھوتہ کا دورہ کیا اور  ڈیجیٹل گردآوری کی موبائل ایپ کے ذریعہ اپنے اکاؤنٹ سے فصلات کی پڑتال کی. انہوں نے موقع پر موجود لوگوں کی دیہی مرکز مال کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ،اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر اور تحصیلدار موجود تھے. بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے موضع مرلی گڑھ میں ڈیجیٹل گرداوری چیک کی انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجٹل گرداوری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے.