سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو فیلڈ عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے 30 کنال 14 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرالی
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نے ریونیو فیلڈ عملے کے ہمراہ موضع محمد نواز پورہ تحصیل بہاولنگر میں کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے 30 کنال 14 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرالی. سرکاری اراضی پر فصل کاشت کی ہوئی تھی. ٹریکٹر چلاکر قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرائی. جسکی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے