پولیس کی گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں،DPO محمد ظفر بزدار

 پولیس کی گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں،  مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں،ڈی پی او محمد ظفر بزدار

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے)پولیس کی گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں،ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار 

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر بہاولنگر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں میں مصروف ہے۔بہاولنگر پولیس نےضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05اے کیٹیگری اور بی کیٹیگری کے 44 جب کہ عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 40ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ 1کلو سے زائد چرس اور 213لیٹر شراب برآمد کی ۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 07مقدمات کااندراج کیا۔ ملزمان کے قبضہ 06پسٹل30بور، 01رائفل 12بور اور45کارتوس  برآمد کیے۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کاعمل جاری ہے۔