ہارون آباد کے نواحی گاوں کے قریب نہر سکس آر میں شگاف۔ سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئیں
ہارون آباد (زاہد حسین انجم سے) ہارون آباد کے نواحی گاوں 145 سکس آر کے قریب نہر سکس آر میں شگاف۔ سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاوں 145 سکس آر کے قریب نہر سکس آر میں شگاف پڑ گیا جسکی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئیں۔ برجی نمبر 4/5 ون ایل پر یہ ایک ہفتہ میں دوسرا بڑا شگاف ہے۔ سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں کسانوں کا کہنا ہے کہ شگاف محکمہ انہار کے عملہ کی ملی بھگت سے پڑا ہے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ شگاف کی جگہ پر نہ پہنچ سکا
محکمہ انہار کے عملہ نہ پہنچنے کی وجہ سے نہر کے شگاف میں اضافے کا اندیشہ ہے اور پانی قریبی گاوں میں بھی داخل ہوسکتا ہے