سی ای او ایجوکیشن اور اے سی بہاولنگر کا عزیز ملت ہائی سکول کا دورہ۔ ہیڈ ماسٹر نذیر احمد کی معیاری تعلیم کے لئے کوششوں اور صفائی کی تعریف۔
بہاولنگر ( ایجوکیشن رپورٹر) محترمہ شاہدہ حفیظ صاحبہ سی ای او ایجوکیشن ضلع بہاولنگر اور محترم سید محمد عثمان منیر بخاری صاحب اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بہاولنگر نے گورنمنٹ عزیز ملت ہائی سکول بہاول نگر کا وزٹ کیا دوران وزٹ سٹوڈنٹ الیکشن 2021 ڈسپلن اور صفائی کو مثالی قرار دیا۔
کڈز روم اور دیگر کلاسز کا معائنہ کیا اور پرنسپل ادارہ محترم نذیر احمد صاحب کی بچوں کی معیاری تعلیم کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا
سٹوڈنٹ الیکشن 2021 پر سربراہ ادارہ محترم نزیر احمد صاحب سٹاف اور بچوں کی دلچسپی پر دونوں آفیسرز نے مسرت کا اظہار کیا۔