شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔شہداء پولیس نے قربانی دے کر اپنے آپ کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر لیا۔ ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے شہداء پولیس کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے شہداء پولیس کے ورثا ء میں چیک تقسیم کیے،شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے اپنے آفس میں شہداء پولیس کی ویلفیئر کے لیے شہداء پولیس کی 27 فیملیز میں 14لاکھ سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیے۔یہ رقم جہیز فنڈ،گزارا الاؤنس،گروپ انشورنس اور میڈیکل فنانشیل اسسٹنس کی مد میں تقسیم کی گئی۔ بہاولنگر پولیس نے وطن عزیز اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دیں،شہداء پولیس کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں ان کی فلا ح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔جان کی قربانی سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوسکتی شہداء پولیس نے یہ قربانی دے کر اپنے آپ کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر لیا ان خیا لا ت کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے شہدا ء پولیس کی ویلفیئر کے لیے منعقد تقریب میں کیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں کسی صورت بھی فراموش نہیں کی جا سکتیں اور آخر میں بہاولنگر شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔