پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار

 پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے پولیس کے ورثا ء میں امدادی چیک تقسیم کیے، پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او  

  تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے اپنے آفس میں دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کی ویلفیئرکے لیے بہاولنگر پولیس کی 27 فیملیز میں 14لاکھ سے زائد رقم کے امدادی چیک تقسیم کیے۔یہ رقم جہیز فنڈ،گزارا الاؤنس،گروپ انشورنس اور میڈیکل فنانشیل اسسٹنس کی مد میں تقسیم کی گئی۔ بہاولنگر پولیس نے وطن عزیز اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دیں، پولیس کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں ان کی فلا ح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے ورثاء کی ویلفیئر کے لیے منعقد تقریب میں کیا۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بہاولنگر پولیس کے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور بہاولنگر پولیس اپنے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتی ہے اور ان کے ورثا ء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔