بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا۔ خودکشی کا رنگ دینے کے لیے نعش چھت کے ساتھ لٹکا دی۔ ڈی پی او کے حکم پر ایف آئی آر درج۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا۔ خودکشی کا رنگ دینے کے لیے نعش چھت کے ساتھ لٹکا دی۔ ڈی پی او کے حکم پر ایف آئی آر درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مدرسہ کے علاقہ میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا اور خودکشی کا رنگ دینے کے لیے نعش کو چھت کے ساتھ لٹکا دیا۔ ڈی پی او کے نوٹس لینے پر پولیس نے ایف آر درج کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ کا اندراج کروایا۔
مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم کے چھاپے جاری ہیں۔
ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔