شادی شدہ خاتون سے زیادتی۔ ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ درج۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) شادی شدہ خاتون سے زیادتی۔ ڈی پی او کے نوٹس لینے پر مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ ملزمان نے خاتون کو بےہوشی والی کوئی چیز پلا کر مبینہ طور پر زیادتی کی۔
ترجمان پولیس کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیےڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ درندہ صفت ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور ملزمان کو قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔