زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع کے تعاون سے گندم اگاؤ مہم جاری۔ مختلف مقامات پر میٹنگز اور روڈ شو کا انعقاد۔

 زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع کے تعاون سے بہاولنگر اور پاکپتن سمیت متعدد شہروں میں گندم اگاؤ مہم کا سلسلہ جاری ہے ، جس کا مقصد گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں تین من تک کا اضافہ کرنا ہے۔

بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع کے تعاون سے بہاولنگر اور پاکپتن سمیت متعدد شہروں میں گندم اگاؤ مہم کا سلسلہ جاری ہے ، جس کا مقصد گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں تین من تک کا اضافہ کرنا تھا۔اس مہم میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر فہد رسول ،ڈاکٹر نیر اقبال ، ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر محمد عمران سمیت یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔اس حوالے سے مختلف جگہوں پر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا اور روڈ شو ریلیاں منعقد ہوئیں۔پروفیسرز حضرات ،عملہ زرعت توسیع اور طلباء و طالبات نے کسانوں کو جدید طریقہ کاشت،بیج کی اچھی اقسام،جڑی بوٹیوں کے ختم کرنے اور کیڑوں کو غیر کیمیائی طریقے سے ختم کرنے کے طریقے بتائے۔مزید برآں کسانوں اور عام لوگوں کو اس بات کی آگاہی دی گئی کہ گندم کے آٹے میں دس فیصد مکئی کا آٹا ملا کر کھایا جائے تاکہ غذائی کمی کو پورا کیا جاسکے۔اس حوالے سے بہرام پور یونین کونسل کے ایگری انٹرنی محمد مجید نے کسانوں کو حکومت کی طرف سے ملنے والی سبسیڈیز کے بارے میں آگاہ کیا۔مہم کے آخری دن ڈاکٹر فہد رسول صاحب ایسوسی ایٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ریلی کی قیادت کی ڈاکٹر اقرار احمد خان وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وژن کو سراہا ،طلباو طالبات کی محنت کی بھرپور داد دی اور میڈیا کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے