کھاد مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

 کھاد  مقرر کردہ نرخ  پر فروخت کی جائے بصورت دیگر  قانونی کاروائی  عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے بہاولنگر کی غلہ منڈی کا دورہ کیا. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر اسسٹنٹ کمشنر عثمان منیر بخاری ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے کھاد کی دستیابی اور مقرر کردہ نرخ پر فروخت کا جائزہ لیا.انہوں نےہدایت کی کہ کھاد مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ کھاد کی دستیابی اور مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور مانیٹرنگ کا کا عمل جاری رکھا جائے.