ریسکیو 1122 بہاولنگر کی کامیاب کاروائی۔ دو دیواروں کے درمیان پھنسے گیدڑ کو بحفاظت نکال لیا
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ریسکیو 1122 بہاولنگر کی کامیاب کاروائی۔ دو دیواروں کے درمیان پھنسے گیدڑ کو بحفاظت نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 بہاولنگر کے کنٹرول روم میں گورنمنٹ بوائزسکول کھیتراں والا سےکال موصول ہوئ کہ ایک گیدڑ دو دیواروں کے درمیان پھنس گیا ہےٹیم نےفوری طور پر ریسپانس کرکے جدید آلات کی مدد سے دیوارکو کاٹ کرگیدڑ کو بحفاظت نکال کر آزاد کردیا۔ سکول کے بچوں نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور تالیوں کی گونج میں الوداع کیا۔