شہر میں آلودگی کا راج۔ محکمہ ماحولیات مال بنانے میں مصروف۔ سانس اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔

 شہر میں آلودگی کا راج۔ محکمہ ماحولیات مال بنانے میں مصروف۔ سانس اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) شہر میں آلودگی کا راج۔ محکمہ ماحولیات مال بنانے میں مصروف۔ سانس اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر اور گردونواح میں دھواں اگلتی فیکٹریاں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہیں۔ گرد اور دھویں کی وجہ سے فضائی آلودگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ آلودگی کی وجہ سے سانس اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ جبکہ محکمہ ماحولیات کے افسران اس بڑھتی آلودگی کی آڑ میں مال بنانے میں مصروف ہیں۔ ماحولیات کے حوالے سے کام کرنے والی سماجی تنظیمیں بڑھتی آلودگی کا زمہ دار محکمہ ماحولیات کو قرار دیتی ہیں۔