شادی ہال عوام کے لیے بن گئے وبال۔ پارکنگ نا ہونے کی وجہ سے سڑک بلاک رہنا معمول بن گیا۔ نشئیوں کی موجیں۔

 شادی ہال عوام کے لیے بن گئے وبال۔ پارکنگ نا ہونے کی وجہ سے سڑک بلاک رہنا معمول بن گیا۔ نشئیوں کی موجیں۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) شادی ہال عوام کے لیے بن گئے  وبال۔ نشہ کے عادی افراد نے ڈیرے جما لیے۔ پارکنگ نا ہونے کی وجہ سے سڑک بلاک رہنا معمول بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد روڈ بہاولنگر پر ماڈل ٹاؤن کے سامنے بنے شادی ہال عوام کے لیے وبال بن گئے۔ ان شادی ہالز کی اپنی کوئی پارکنگ نہیں ہے جس کی وجہ سے مین روڈ دوپہر سے لیکر رات گئے تک بلاک رہتی ہے۔ شادی ہال میں آنے والی باراتوں کے شرکاء مین روڈ پر کھڑے ہو کر بینڈ باجے کے ساتھ دلہے پر پیسے پھینکتے ہیں جسے حاصل کرنے کے لیے ایسا اودھم مچتا ہے کہ سڑک سے گزرنے والے سخت پریشان رہتے ہیں۔ خاص طور پر دوپہر کے وقت ماڈل ٹاؤن میں واقع گرلز ہائی سکول کی چھٹی کے ٹائم پیسے لوٹنے کے خواہشمند آوارہ لڑکے اور نشے کے عادی افراد کا سڑک پر قبضہ ہوتا ہے۔ شادی ہال کی منظوری دینے والی اتھارٹی نے پارکنگ کے بغیر منظوری دیکر عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔