خواتین اور بچوں پر تشدد اور حراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپنا رکھا ہے۔ آپریشنل گائیڈ لائنز کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے ڈی پی او بہاولنگر کا خطاب

 خواتین اور بچوں پر تشدد اور حراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپنا رکھا ہے۔ آپریشنل گائیڈ لائنز کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے ڈی پی او بہاولنگر کا خطاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل آئی جی ساؤ تھ پنجاب کی آپریشنل گائیڈلائنز(OG's)  کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کے ساتھ سیمینار کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدار نے دفتر پولیس بہاولنگر میں آپریشنل گائیڈ لائنز کے حوالہ سے سیمینار کا انعقادکیا۔سیمینار میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی پی او نے آپریشنل گائیڈ لائنز کے حوالہ سے فرداًفرداً بریف کر تے ہوئے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات کیں کہ وہ تھانہ میں آنے والے شہریوں اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔FIRکا فوری اندراج کریں،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق پر یکسو کریں اوربیٹ بک سسٹم پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کریں،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور آپریشنز کریں۔قمار بازی، قحبہ خانوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن لیں۔ خواتین اور بچوں پر تشدد اور حراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپنائیں۔ شہری اوردیہی علاقوں میں کرائم کنٹرول کر نے کے لیے مؤثر گشت، چوکیدار ہ سسٹم اورٹھیکری پہرہ کو یقینی بنائیں۔کرپشن، بدعنوانی اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں ایسا کر نے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔