حکومت نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کا بل پاس کرکے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کا دروازہ بندکر دیا ہے۔

 حکومت نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کا بل پاس کرکے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کا دروازہ بندکر دیا ہے۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے)‏ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دیارِغیرمیں بسنےوالےپاکستانیوں سےکیاگیاوعدہ نبھاتےہوئے قومی سیاست میں انکےکردار کا دروازہ کھول دیاہےاور تمام خفیہ و اعلانیہ سازشوں کےباوجودحتمی طور پر ‎پاکستان کی جیت ہوئ ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سہیل خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طویل جدوجہد أج اپنے پائیہ تکمیل کو پہنج گئ۔جس پر قائد عمران خان مبارک باد کمستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ صادق و امین وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنا وعدہ پورا کیا اور 70لاکھ سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا بنیادی حق ان کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے۔سہیل خان نے مزید کہا کہ حکومت نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کا بل پاس کرکے چور دروازے سے اقتدار میں أنے والوں کا دروازہ بندکر دیا ہے۔