بچوں حقوق کے عالمی دن کے موقع فورٹ عباس کے پیف سکولز میں خصوصی پروگرام، سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

 بچوں حقوق کے عالمی دن کے موقع فورٹ عباس کے پیف سکولز میں خصوصی پروگرام، سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

فورٹ عباس (عبداللہ ندیم چوہدری سے) بچوں حقوق کے عالمی دن کے موقع فورٹ عباس کے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکولز میں خصوصی پروگرام۔سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔اور  سپیشل اسمبلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح فورٹ عباس  میں بھی  الرحمن گروپ آف سکولز سمیت شہر کے تمام چھوٹے بڑوں نجی اداروں اور خاص کر پیف سے منسلک اداروں میں بچوں  کے حقوق کے عالمی دن پر اسپیشل اسمبلی سمیت بچوں کو آگاہی سیمینار  کا انعقاد کیا گیا 

جس سے بات کرتے ہوئے  پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما منیر احمد اطہر، ڈائریکٹر اسلامیہ سکول اینڈ کالج محمد اعجاز سکھیرا، ڈائریکٹر الرحمٰن گروپ آف سکولز ندیم ظفر  نے کہا کہ طلباء کا پہلا حق ہے کہ انہیں معیاری اور فائدہ مند تعلیم مہیا کی جائے اساتذہ کی محنت اور لگن سے طلباء نا صرف تعلیم بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جس سے انکی شخصیت کی خوبیاں نکھرتی ہیں انہوں نے بچوں کو محنت کرنے کی نصیحت بھی کی۔ پرنسپل اسلام سکول میاں عبدالسلام  نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے عملی اقدامات نے طلباء کے حقوق پر باقاعدہ کام کیا ہے جس میں سب سے پہلا اور اہم قدم یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ اور پھر سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا انعقاد ہے طلباء کے نمائندے نے اساتذہ اور حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا