حکومت نے پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل منظور کروا کے پوری قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ راؤ شعیب

 حکومت نے پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل منظور کروا کے پوری قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ راؤ شعیب

ہارون آباد(زاہد حسین انجم سے) پی ٹی آئی کی حکومت نے پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل منظور کروا کے پوری قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لیئے اس بل کی منظوری سے نہ صرف ملک میں دھاندلی سے پاک صاف شفاف انتخاب کی بنیاد رکھی گئی بلکہ کرپٹ مسترد شدہ پی ڈی ایم کے دھاندلی کو تحفظ دینے کے منصوبے بدترین انجام سے ہمکنار ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان اور اتحادی جماعتوں کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی راو شعیب نے جناح پر یس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم عمران خان نے ملکی انتخابی نظام سے شکوک و شبہات اور دھونس و دھاندلی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور شفاف انتخابات سمیت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے اپنے وعدے کو پورا کیا۔اپوزیشن اتحاد کی طرف سے شفاف انتخابی عمل تحریک کی مخالفت کرنے کی پوری قوم شدید مذمت کرتی ہے