پولیس کا جنرل ہولڈ اپ سماج دشمن عناصر پر بھاری۔ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، 9 عددمشکوک موٹر سائیکلز بھی قبضہ میں لی گئیں۔

 پولیس کا جنرل ہولڈ اپ سماج دشمن عناصر پر بھاری۔ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، 9 عددمشکوک موٹر سائیکلز بھی قبضہ میں لی گئیں۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پولیس کی جنرل ہولڈ اپ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کا روائیاں،مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار،09عددمشکوک موٹر سائیکلز بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں بہاولنگر پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے 45ملزمان کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کیا۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01اے کیٹیگری اور 14بی کیٹیگری جب کہ25 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔تھانہ مدرسہ پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران مخبر کی اطلاع پر واردات کی نیت سے کھڑے 02ملزمان وحید احمد اورطاہر سلیم کو گرفتار کر کے قبضہ سے کلاشنکو ف،بندوق اور 140عدد روند /کارتوس قبضہ پولیس میں لیے گئے۔جبکہ مختلف کاروائیوں میں 01ریوالور اور01بندوق برآمد کی۔منشیات فروش محمود ریاض کو گرفتار کر کے قبضہ سے 22لیٹر شراب معہ 15لیٹر لہن و آلات کشیدچالو بھٹی برآمد کی۔جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران 09عدد مشکوک موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کاعمل جاری ہے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بہاولنگر