اقبال سے محبت اور عقیدت کا بہترین اظہار ان کی فرمودات اور تعلیمات پر عمل کرنا ہے. ڈاکٹر عارف رضا ملک

 اقبال سے محبت اور عقیدت کا بہترین اظہار ان کی فرمودات اور تعلیمات پر عمل کرنا ہے. ڈاکٹر عارف رضا ملک

ہارون آباد(زاہد حسین انجم سے) شاعر مشرق علامہ ڈاکٹرمحمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے 144ویں یوم پیدائش پر رہنما جماعت اسلامی ہارون آباد ڈاکٹر عارف رضا ملک نے جناح پر یس کلب سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ حکیم الامت ,مفکر/محسن پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو ہارون آباد میں بھرپور جوش و خروش اور عقیدت واحترام سے منانے کیلئے سکولوں میں اقبال شناسی کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے. اقبال سے محبت اور عقیدت کا بہترین اظہار ان کی فرمودات اور تعلیمات پر عمل کرنا ہے. بالخصوص نوجوان نسل کو اقبال کے فلسفہ خودی سے روشناس کروانا ہے. اساتذہ کی یہ اولین ذمہ داری یے کہ وہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ قومی ہیروز کے مقام و مرتبہ کے بارے میں درست اور مکمل آگاہی دیں. اس فکر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آج کے دن تعلیمی اداروں میں روٹین کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے. رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر عارف رضاملک نے علامہ اقبال اور ان کے مرحوم والدین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اورملک و قوم کی سلامتی,خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی .