ہماری پالیسی جرائم کی بیخ کنی اور عوام سے حسن سلوک ہے۔ آر پی او بہاولپور

 آپ سب اس ملک و قوم کے امن کے پاسباں ہیں۔ ہمت، جرآت اور جذبہ ایمانی کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑیں۔ آر پی او بہاولپور کا بہاولنگر پولیس کے افسروں اور جوانوں سے خطاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر کا دورہ بہاولنگر، عبدالرزاق شہید پولیس لائنز پہنچنے پر  چاک و چوبند دستہ کی  سلامی، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ کہی۔

پولیس لائنز میں منعقدہ دربار سے خطاب کیا اور ڈی پی او دفتر میں ضلع کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی۔ 

تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر نے ضلع بہاولنگر کا ایک روزہ  دورہ کیا عبدالرزاق شہید پولیس لائنز  پہنچنے پر ڈی پی او محمد ظفر بزدار، ایس پی محمد فاروق انور و ایس ڈی پی اوز نے استقبال کیا اور چاک و چوبند دستہ نے جنرل سلامی پیش کی۔ آر پی او نے یاد گارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور فاتحہ کہئ ۔بعد ازاں آر پی او نے عبدالرزاق شہید لائنز میں پولیس دربار سے خطاب کیا، جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمین نے شرکت کی ۔ خطاب میں کہا کہ ہم سپاہی سے لیکر آر پی او تک ایک کنبہ ہیں اور میں آپکا بڑا اور سرپرست ہوں ، کوئی بھی مسلہ ذاتی یا سرکاری مجھے بلاجھجک بتائیں۔ ہماری پالیسی جرائم کی بیخ کنئ اور عوام سے حسن سلوک ہوگی۔ پولیس افسران و اہلکاران کی ویلفئیر کا خاص خیال رکھا جائگا ۔

  بعد ازاں ڈی پی او دفتر میں  میٹنگ کی کہ جس میں ضلع کے لاء اینڈ آرڈر، محل و وقوع، کرائم و دیگر اھم امور پر ڈی پی او بہاولنگر نے آر پی او شیر اکبر کو بریف کیا۔ اس میٹنگ میں ضلع بہاولنگر کے تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ آر پی او نے دورہ کا اختتام کرتے ہوے افسران سے کہا کہ آپ سب اس ملک و قوم کے امن کے پاسباں ہیں۔ ہمت، جراءت اور جذبہ ایمانی کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑئیے گا۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔