طلباء کا پہلا حق ہے کہ انہیں معیاری اور فائدہ مند تعلیم مہیا کی جائے۔ عبدالسلام پرنسپل سٹی ہائی سکول
بہاولنگر (طاہر کریم خان سے) طلباء کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی سکول میں سپیشل اسمبلی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی طلباء کے حقوق کے عالمی دن پر اسپیشل اسمبلی کا انعقاد کیا گیا جس سے بات کرتے ہوئے پرنسپل عبدالسلام نے کہا کہ طلباء کا پہلا حق ہے کہ انہیں معیاری اور فائدہ مند تعلیم مہیا کی جائے اساتذہ کی محنت اور لگن سے طلباء نا صرف تعلیم بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جس سے انکی شخصیت کی خوبیاں نکھرتی ہیں انہوں نے بچوں کو محنت کرنے کی نصیحت بھی کی۔ انچارج سٹوڈنٹس افئیرز عامر نذر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے عملی اقدامات نے طلباء کے حقوق پر باقاعدہ کام کیا ہے جس میں سب سے پہلا اور اہم قدم یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ اور پھر سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا انعقاد ہے طلباء کے نمائندے نے اساتذہ اور حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا