غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل۔ مرکزی ملزم گرفتار۔ ضلع میں غیرت کے نام پر قتل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی پی او۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل۔ مرکزی ملزم گرفتار۔ ضلع میں غیرت کے نام پر قتل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی پی او۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہر فرید کے علاقے میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کو قتل کر کے ضلع وہاڑی کی حدود میں دفن کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او کے حکم پر بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ جملہ ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور قصوروار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائےگی ،کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے