ایڈز خطرناک بیماری ہے اس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ سی ای او ہیلتھ

 ایڈز خطرناک بیماری  ہے اس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ہمارا  اخلاقی  فرض ہے کہ ایڈز سے بچنے کے لیے  لوگوں میں شعور اجاگر کریں۔ سی ای او ہیلتھ



بہاول نگر ( سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کے زیر اہتمام ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے ہیلتھ آفس سے منچن آباد چوک تک آگاہی واک کی۔جس میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر یاسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایڈز خطرناک بیماری ہے اس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ایڈز سے بچنے کے لیے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے۔ اس سلسلے میں سوسائٹی کی سطح پر اور تمام افراد کو اس موذی مرض سے محفوظ رہنے اور اس کے علاج معالجے کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں اس موقع پر ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف اور سماجی کارکنان موجود تھے سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ ایڈز ایک وائرس ہے اوراس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ایڈز سے موت واقع ہو سکتی ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد کا فوری علاج معالجہ نہایت ضروری ہے میں انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز سے محفوظ رہنے کے لئے لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور اس مرض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور علاج کی سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ دیگر مقررین نے بھی ایڈز سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاط پر زور دیا۔