ضلعی پولیس کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 65 ملزمان گرفتار ، ڈی پی او بہاولنگر

 ضلعی پولیس کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 65 ملزمان گرفتار ، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کا گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران، پیشہ ور بھکاری، عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان سمیت 65 ملزمان گرفتار، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او بہاولنگر 

تفصیلات کے مطا بق ا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں بہاولنگر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران، پیشہ بھکاریوں،عادی منشیات فروشوں،اوراسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان سمیت 65 ملزمان کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8اشتہاری مجرمان،13 عدالتی مفروران اور 15پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتارکیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے.500 3کلو گرام چرس،125 گرام ہیروئن، 490لیٹر شراب، 23لیٹر لہن اورتین چالوبھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اسلحہ ناجائز رکھنے والو ں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے دوپسٹل 30بور برآمد کیے۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔